ابنا: اس ملاقات میں ایران کے وزير خارجہ علی اکبری صالحی نے افغانستان میں مغربی ممالک کی فوج کی موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی افواج نے افغان عوام کے مسائل و مشکلات کو کم کرنے کے بجائے ان کے لئے مشکلات اور مسائل پیدا کئے ہیں صالحی نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو افغانستان کے عوام کے حقوق ک وبحال کرنے کے لئے اقدام کرنا چاہیے۔ اس ملاقات میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے افغانستان کے امور میں مستقل نمائندے نے افغانستان میں ایران کے تعمیری اقدامات کی تعریف کی انھوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ 30 برس میں افغانستان کے آوارہ شہریوں کی میزبانی اور امداد رسانی میں اہم نقش ایفا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/110
7 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 230186
افغانستان کے امور میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے مستقل نمائندے منیر الزمان نے ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔